کیمسٹری فلیش بک | Chemistry Flash Book

کیمسٹری فلیش بک

اردو میڈیم – باب 1

کیمسٹری کی بنیادیں
Fundamentals of Chemistry

صحیح جواب منتخب کریں

Multiple Choice Questions

مختصر جوابات

Short Answer Questions

تعمیری جوابات

Constructive Answers

تفصیلی سوالات

Detailed Questions

تحقیقی سوالات

Research Questions

صحیح جواب پر نشان (✓) لگائیں

(i) نیون سائنز میں مادہ کس حالت میں موجود ہوتا ہے؟

(a) سپر کرٹیکل فلوئڈ
(b) پلازما
(c) گیس
(d) مائع کرسٹل
جواب: (b) پلازما

(ii) شاپنگ بیگز کے خطرناک اثرات کس میں مطالعہ کیے جاتے ہیں؟

(a) جیو کیمسٹری
(b) غیر نامیاتی کیمسٹری
(c) تجزیاتی کیمسٹری
(d) ماحولیاتی کیمسٹری
جواب: (d) ماحولیاتی کیمسٹری

(iii) انسانوں کے بنائے ہوئے پولیمر کون سا ہے؟

(a) نشاستہ
(b) پولیسٹائرین
(c) پروٹین
(d) سیلولوز
جواب: (b) پولیسٹائرین

(iv) کس مادے کے کرسٹل رومبک شکل کے ہوتے ہیں؟

(a) پیتل
(b) سلفر
(c) گرافائٹ
(d) کانسی
جواب: (b) سلفر

(v) مندرجہ ذیل میں سے کون سا مائع کولائیڈل سلوشن ہے؟

(a) دودھ
(b) سفیدی کے لیے استعمال ہونے والا بجھا ہوا چونا
(c) سرکے کا سلوشن
(d) پانی میں AgCl کا مکسچر
جواب: (a) دودھ

(vi) مندرجہ ذیل میں سے کون سا ہیٹروجینیس مکسچر ہے؟

(a) پانی میں کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ کا سلوشن
(b) پانی میں پوٹاشیم نائٹریٹ کا سلوشن
(c) ہاٹ چاکلیٹ
(d) کنکریٹ کا مکسچر
جواب: (d) کنکریٹ کا مکسچر

(vii) مادے کی وہ حالت جس کی خصوصیات مائعات اور کرسٹلائن ٹھوس کے درمیان ہوتی ہیں:

(a) مائع کرسٹل
(b) سپر کرٹیکل فلوئڈ
(c) پلازما
(d) ڈارک میٹر
جواب: (a) مائع کرسٹل

(viii) جب کسی مادے کے چھوٹے نظر آنے والے ذرات کسی میڈیم میں منتشر ہوں تو مکسچر کو کیا کہا جاتا ہے؟

(a) سلوشن
(b) کولائیڈ
(c) سسپنشن
(d) سیر شدہ سلوشن
جواب: (c) سسپنشن

(ix) KClO₃ کے سلوشن کی حل پذیری 40°C پر تقریباً 13.2g فی 100cm³ ہے۔ اگر آپ درجہ حرارت کم کریں تو اس کی حل پذیری پر کیا اثر پڑے گا؟

(a) حل پذیری بڑھ جائے گی
(b) حل پذیری کم ہو جائے گی
(c) حل پذیری یکساں رہے گی
(d) حل پذیری پہلے درجہ حرارت کے ساتھ بڑھے گی اور پھر کم ہو جائے گی
جواب: (b) حل پذیری کم ہو جائے گی (کیونکہ KClO₃ کی حل پذیری درجہ حرارت کم ہونے کے ساتھ کم ہوتی ہے)۔

(x) آپ مختلف درجہ حرارت پر کاربوہاہیڈریٹس کے ہائیڈرولیس کی شرح کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ موضوع کیمسٹری کی کس شاخ میں آئے گا؟

(a) نامیاتی کیمسٹری
(b) تجزیاتی کیمسٹری
(c) بائیو کیمسٹری
(d) طبیعی کیمسٹری
جواب: (c) بائیو کیمسٹری (کیونکہ نشاستے کا ہائیڈرولیس حیاتیاتی عمل ہے)۔

مختصر جوابات کے لیے سوالات

i. کیمسٹری کو کئی شاخوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ تین وجوہات دیں۔

  1. کیمسٹری کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، اس لیے اسے منظم طریقے سے سمجھنے کے لیے تقسیم کرنا ضروری ہے۔
  2. ہر شاخ مخصوص موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس سے تحقیق اور تعلیم آسان ہوتی ہے۔
  3. یہ تقسیم کیمسٹری کے استعمال کو بہتر بناتی ہے۔

ii. ریکشنز نیوکلیس کے باہر موجود الیکٹرانز کی وجہ سے ہو سکتے ہیں یا نیوکلیس کے اندر ہو سکتے ہیں۔ کیمسٹری کی کون سی شاخیں ان دو قسم کے رد عمل کا احاطہ کرتی ہیں؟

(I) نیوکلیس کے باہر کے الیکٹرانز سے ہونے والے ریکشنز: غیر نامیاتی کیمسٹری اور نامیاتی کیمسٹری۔

(II) نیوکلیس کے اندر ہونے والے ریکشنز: جوہری کیمسٹری یا نیوکلیئر کیمسٹری۔

iii. تجزیاتی کیمسٹری میں کس قسم کے مسائل حل کیے جاتے ہیں؟

تجزیاتی کیمسٹری میں مادوں کی شناخت، ساخت، اور مقدار کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی نمونے میں دھاتوں کی مقدار کا تعین، ادویات کی معیاری جانچ

iv. گرافائٹ اور گرافین دونوں کی ہیکساگونل پرتیں ساخت ہوتی ہے۔ فرق کیا ہے؟

گرافائٹ: کاربن کے ایٹموں کی موٹی پرتیں ہوتی ہیں جو کمزور وین ڈیر والز فورسز سے جڑی ہوتی ہیں۔

گرافین: کاربن کے ایٹموں کی صرف ایک پرت ہوتی ہے، جو انتہائی مضبوط اور بہت پتلی ہوتی ہے۔

v. سپر کرٹیکل فلوئڈز کیوں اہم ہیں؟

سپر کرٹیکل فلوئڈز اہم ہیں کیونکہ ان میں گیس جیسی پھیلنے کی اعلیٰ صلاحیت اور مائع جیسی ڈھلنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ انہیں ایسے کیمیائی عملوں کے لیے بہت موثر بناتی ہے جہاں روایتی مائعات یا گیسوں کا استعمال کم کارگر ہوتا ہے، جیسے کہ:

  • سپر کرٹیکل کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کافی سے کیفین نکالنے یا ہاپس سے خوشبو دار مرکبات حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
  • یہ الیکٹرانک آلات کے پرزے صاف کرنے میں بہت مؤثر ہیں

vi. سورج میں مادہ کس حالت میں موجود ہے؟

سورج میں مادہ پلازما کی حالت میں موجود ہے (کیونکہ انتہائی high temperature پر ایٹم آئنائزڈ ہو جاتے ہیں)۔

vii. گرافین کی اہمیت کیا ہے؟

گرافین دنیا کا سب سے مضبوط، سب سے پتلا اور انتہائی کنڈکٹر ہے، جسے الیکٹرونکس، توانائی کے سٹوریج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

viii. مادے کی کون سی شکل اس دنیا میں زیادہ تر مادی چیزوں سے تعلق رکھتی ہے؟

زیادہ تر مادی چیزیں ٹھوس حالت میں ہوتی ہیں۔

تعمیری جوابات کے سوالات

i. سپر کرٹیکل حالت کیسی نظر آتی ہے؟

سپر کرٹیکل فلوئڈز (Supercritical fluids) انتہائی کمپریسڈ حالتیں ہیں جو گیسوں اور مائعات دونوں کی خصوصیات ظاہر کرتی ہیں۔ ایسے کیمیائی ری ایکشن جو روایتی سالوینٹس (solvents) میں نہیں کیے جا سکتے، وہ سپر کرٹیکل کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ممکنہ طور پر کیے جا سکتے ہیں۔

ii. فلوروسینٹ ٹیوب میں پلازما کیسے بنتا ہے؟

فلوروسینٹ ٹیوب میں ہائی ولٹیج گزاری جاتی ہے، جس سے ٹیوب کے اندر موجود گیس (جیسے مرکری vapor) آئنائزڈ ہو کر پلازما بناتی ہے۔ یہ پلازما آلٹرا وایلٹ لائٹ خارج کرتا ہے، جو ٹیوب کے فاسفور سے ٹکرا کر ویزیبل لائٹ پیدا کرتا ہے۔

iii. بائیو کیمسٹری میں ہم جو زیادہ تر مالیکیولز کا مطالعہ کرتے ہیں وہ آرگینک نوعیت کے ہوتے ہیں۔ آرگینک اور بائیو کیمسٹری کی شاخوں میں فرق کہاں موجود ہے؟

آرگینک کیمسٹری: کاربن پر مبنی مرکبات (کاربنی مرکبات) کی تیاری ، ساخت خصوصیات اور کیمیائی ری ایکشن کے مطالعہ پر مشتمل ہے۔

بائیو کیمسٹری: جاندار میں وقوع پذیر ہونے والے کیمیائی عملوں، جیسے کہ میٹابولزم اور اینزائم ری ایکشن کے مطالعہ پر مشتمل ہے۔

iv. ہیرے کی چمک کی کیا وجہ ہے؟ کیا آپ اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟

ہیرے کی چمک اس کے زیادہ ریفریکٹو انڈیکس اور لائٹ کے ٹوٹل انٹرنل ریفلیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اسے cut اور پولش کر کے بہتر بنایا جا سکتا ہے تاکہ روشنی کی ریفلیکشن زیادہ سے زیادہ ہو۔

v. پانی میں سوڈیم کلورائیڈ کے ڈسلوشن (حل ہونے) کی وضاحت کریں۔

پانی میں سوڈیم کلورائیڈ حل ہو کر Na⁺ اور Cl⁻ آئنز بناتا ہے۔ پانی کے پولر پالیکیولز ان آئنز کو گھیر کر ہائڈریٹ کرتے ہیں، جس سے سلوشن بنتا ہے۔

vi. مختلف کمپاونڈز کی پانی میں حل پذیری مختلف درجہ حرارت پر کیوں مختلف ہوتی ہے؟

حل پذیری پریشر، ٹمپریچر ، سولیوٹ-سالوینٹ کشش کی فورسز اور کرسٹل کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔ مختلف کمپاونڈز کی انٹرنل فورسز ان کی حل پذیری کو متاثر کرتی ہیں۔

vii. NaCl کو پانی سے KNO₃ کی طرح کیوں کرسٹلائز نہیں کیا جا سکتا؟

NaCl کی حل پذیری ٹمپریچر کے ساتھ کم تبدیل ہوتی ہے، جبکہ KNO₃ کی حل پذیری ٹمپریچر بڑھنے کے ساتھ کافی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے KNO₃ کو گرم پانی میں حل کر کے ٹھنڈا کر کے کرسٹلز حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ NaCl کے لیے ایووریشن بہتر طریقہ ہے۔

viii. گرافائٹ چھونے میں پھسلن کیوں ہوتی ہے؟ گرافائٹ کی کون سی خاصیت اسے لبریکنٹ کے طور پر استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے؟

گرافائٹ کی پرتیں کمزور ونڈر والز فورسز سے جڑی ہوتی ہیں، جو آسانی سے سلائیڈ ہو سکتی ہیں۔ پھسلن کی یہ خاصیت اسے اچھا لبریکنٹ بناتی ہے۔

تفصیلی سوالات

i. درج ذیل موضوعات کے مطالعہ سے متعلق کیمسٹری کی شاخ کا نام بتائیں۔

(a) ری ایکشن کی شرح: طبیعی کیمسٹری

(b) انسانی جسم میں خوراک کی ہضم: بائیو کیمسٹری

(c) پلازما کی خصوصیات: طبیعی کیمسٹری

(d) ماحولیاتی نظام: ماحولیاتی کیمسٹری

(e) آتش بازی کے دوران ہونے والے رد عمل: غیر نامیاتی کیمسٹری

(f) الٹرا وایلیٹ سپیکٹرو میٹر کی مدد سے wavelength کے جذب کی پیمائش: تجزیاتی کیمسٹری

ii. ایلوٹراپک فارمز کیا ہیں؟ کاربن اور سلفر کے ایلوٹراپک فارمز کی وضاحت کریں۔ کوئلہ ہیرے سے کیسے مختلف ہے؟

ایلوٹراپک فارمز: ایک ایلیمنٹ کی مختلف فارمز جو مختلف طبعی خصوصیات اور کیمیائی خصوصیات رکھتے ہوں۔

کاربن کے ایلوٹراپس: ہیرا (diamond), گرافائٹ

سلفر کے ایلوٹراپس مونوکلینک اور رومبک

کوئلہ ایمورفس کاربن ہے، جبکہ ہیرا کرسٹلائن کاربن ہے۔ کوئلہ کم پیورٹی اور مختلف ساخت رکھتا ہے۔

iii. سپر کرٹیکل فلوئڈز کیا ہیں؟ یہ عام مائعات سے کیسے مختلف ہیں؟

سپر کرٹیکل فلوئڈ وہ مادہ ہے جو کریٹیکل ٹمپریچر اور کریٹیکل پریشر پر ہوتا ہے، جہاں یہ گیس اور مائع کے درمیان خصوصیات رکھتا ہے۔ عام مائعات کی نسبت ان میں وسکوسٹی اور کم ڈفیوشن زیادہ ہوتی ہے۔

iv. سولیوٹ کی حل پذیری کی تعریف کریں۔ درجہ حرارت بڑھنے سے سولیوٹ کی حل پذیری کیسے بدلتی ہے؟

حل پذیری: ایک خاص ٹمپریچر پر سولوینٹ میں حل ہونے والے سولیوٹ کی زیادہ سے زیادہ مقدارجو سیچوریٹڈ سلوشن کے لیے درکار ہوتی ہے۔

  1. زیادہ تر سالڈز کی حل پذیری ٹمپریچر بڑھنے کے ساتھ بڑھتی ہے۔
  2. کچھ سالڈز کی حل پذیری ٹمپریچر بڑھنے کے ساتھ بڑھتی ہے۔
  3. NaCl کی حل پذیری ٹمپریچر بڑھنے کے ساتھ بڑھتی ہے۔
  4. گیسز کی حل پذیری ٹmپریچر بڑھنے کے ساتھ کم ہوتی ہے۔

v. گیسوں اور مائعات کے مالیکیولز میں کس قسم کی موشن پائی جاتی ہیں؟

گیسوں کے مالیکیولز: بے ترتیب ٹرانسلیشنل موشنز، روٹیشنل موشنز اور وائبریشنل موشنز

مائعات کے مالیکیولز: ٹرانسلیشنل موشنز، روٹیشنل موشنز اور وائبریشنل موشنز , لیکن گیسوں کے مقابلے میں limited

vi. غیر نامیاتی اور نامیاتی کیمسٹری کے تحت مطالعہ کیے جانے والے ایریاز میں فرق کیجیے۔

ان آرگینک کیمسٹری: نان ہائیڈروکاربنز (میٹلز, ایسڈز، بیسز اور منرلز) کا مطالعہ۔

آرگینک کیمسٹری: ہائیڈروکاربنز، بائیوکیمیکلز، پولیمرز کا مطالعہ۔

تحقیقی سوالات

i. سلوشنز کی تیاری کیمسٹری میں ایک اہم پروسیس کی طرف لے جاتی ہے جو ہمیں کرستلائزیشن کے ذریعے کسی مرکب کو خالص کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ایک پروسیس بیان کریں جس میں پوٹاشیم نائٹریٹ کو پانی میں کرسٹلائز کر کے خالص کیا جاتا ہے۔

  1. پوٹاشیم نائٹریٹ کو گرم پانی میں حل کریں تاکہ سیچوریٹڈ بن جائے۔
  2. سلوشن کو فلٹر کریں
  3. سلوشن کو آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہونے دیں، جس سے خالص KNO₃ کے کرستلز بن جائیں۔
  4. کرسٹلز کو فلٹر کر کے ڈرائی کریں۔

ii. گرافین کو ایک معجزاتی میٹیریل کہا جاتا ہے اور یہ مستقبل کا میٹیریل ہے۔ اس کی کون سی خصوصیات اسے الیکٹرونکس میں بہت اہم بناتی ہیں؟

  • ہائی الیکٹریکل کنڈیکٹیوٹی: الیکٹرونک آلات میں تیزی سے ایکٹرونز
  • لچک: الیکٹروڈ میں استعمال
  • ہائی تھرمل کنڈیکٹیوٹی میٹیرلز میں استعمال
  • میٹیرلز کو پائیدار بنانے کے لیے
مشق

چاند پر جاننے والے مشن کے نمونوں پر کیے گے تجربات

1. کیمیکل کمپوزیشن – تجزیاتی کیمسٹری (Analytical Chemistry)

2. میٹیرلز کی فزیکل خصوصیات – طبیعی کیمسٹری (Physical Chemistry)

3. ان آرگینک ریجینٹس کیساتھ ری ایکشن – غیر نامیاتی کیمسٹری (Inorganic Chemistry)

زمین پر کون سے ایلیمنٹس خالص حالت میں پائے جاتے ہیں؟

سونا (gold), چاندی (silver), پلاٹینم (platinum), تانبا (copper) وغیرہ pure state میں پائے جاتے ہیں۔

زمین پر کون سے ایلیمنٹس کم مقدار میں موجود ہوتے ہیں؟

سیزیئم (cesium), بیسمتھ (bismuth), ٹنگسٹن (tungsten) وغیرہ کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

مختلف ٹمپریچر پر مختلف حل پذیری ہمارے لیے کیسے بہتر ہو سکتا ہے؟

مختلف ٹمپریچر پر مختلف حل پذیری کرسٹلائزیشن اور انڈسٹریل پروسیس جیسے شوگر کو خالص کرنا اور میڈیسن کی حل پزیری میں استعمال ہے۔