ضروری سامان
- چائنہ ڈش
- فلٹر پیپر
- سپرٹ لیمپ / بنسن برنر
- ٹیسٹ ٹیوب
- آئرن اسٹینڈ
- ٹیسٹ ٹیوب ہولڈر
- روئی
- کیمیائی اشیاء: نیفتھلین، ریت
طریقہ کار
چائنہ ڈش میں ریت اور نیفتھلین کا آمیزہ ڈالیں۔
ٹیسٹ ٹیوب کو اُلٹا کر کے چائنہ ڈش پر رکھیں۔
ٹیسٹ ٹیوب کے منہ کو روئی سے بند کر دیں۔
چائنہ ڈش کو سینڈ باتھ میں رکھ کر گرم کریں۔
نیفتھلین کے ٹھنڈی سطح پر جم جانے کے بعد اسے الگ کر لیں۔
مشاہدات
مشاہدہ 1: گرم کرنے سے نیفتھلین بخارات میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
مشاہدہ 2: گرم کرنے سے ریت کی کیمیائی ترکیب میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
نتیجہ: دیے گئے ریت اور نیفتھلین کے آمیزے میں سے نیفتھلین کو عمل تصعید کے ذریعے الگ کر دیا گیا ہے۔
اہم نکات
ٹیسٹ ٹیوب کے منہ کو روئی سے بند کرنا نہ بھولیں۔
چائنہ ڈش کو سینڈ باتھ میں گرم کریں۔
چائنہ ڈش کو ہلکے شعلے پر گرم کریں۔
مختصر سوالات
سوال 1: عمل تصعید سے کیا مراد ہے؟
جواب: ایسا عمل جس میں کوئی ٹھوس شے براہ راست گیس میں تبدیل ہو جائے عمل تصعید کہلاتا ہے۔
سوال 2: کون سے مرکبات عمل تصعید کرتے ہیں؟
جواب: آیوڈین، امونیم کلورائڈ، نیفتھلین، کیمفر وغیرہ۔
سوال 3: کیا امونیم کلورائڈ اور آیوڈین کے آمیزے کو عمل تصعید کے ذریعے الگ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں، کیونکہ دونوں گرم کرنے پر گیس میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
سوال 4: عمل تصعید ایک طبعی تبدیلی ہے یا کیمیائی تبدیلی؟
جواب: عمل تصعید ایک طبعی تبدیلی ہے کیونکہ اس میں مادے کی صرف طبعی حالت تبدیل ہوتی ہے۔
سوال 5: کیمفر اور سوڈیم کلورائڈ کے آمیزے کو عمل تصعید سے الگ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں، کیونکہ کیمفر عمل تصعید کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ سوڈیم کلورائڈ نہیں کرتا۔