Separation of Alcohol and Water by Distillation

الکوحل اور پانی کی علیحدگی

Separation of Alcohol and Water

عمل کشید کے ذریعے علیحدگی

1
2
3
4
5
78°C
الکوحل کا نقطہ کھولاؤ
100°C
پانی کا نقطہ کھولاؤ

ضروری سامان

  • گول پیندے والی فلاسک
  • تھرما میٹر والا کنڈنسر
  • ریسیونگ فلاسک
  • ٹرائی پوڈ سٹینڈ
  • سپرٹ لیمپ / بنسن برنر
  • آئرن سٹینڈ
  • کارک
  • کیمیائی اشیاء: الکوحل اور پانی کا آمیزہ

طریقہ کار

مرحلہ

الکوحل اور پانی کے آمیزے کو گول پیندے والی فلاسک میں لیں۔

مرحلہ

شکل میں دکھائی گئی تصویر کے مطابق سامان سیٹ کریں۔

مرحلہ

صراحی کو آہستہ آہستہ گرم کریں حتی کہ درجہ حرارت 78°C تک پہنچ جائے۔

مرحلہ

الکوحل کے بخارات کنڈنسر میں جائیں گے اور مائع میں تبدیل ہو جائیں گے۔

مرحلہ

مائع الکوحل ریسیونگ فلاسک میں جمع ہو جائے گا۔

مشاہدات

عمل کشید کا خاکہ

مشاہدہ 1: 78°C پر الکوحل بخارات میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

مشاہدہ 2: الکوحل کے بخارات کنڈنسر میں ٹھنڈے ہو کر مائع میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

مشاہدہ 3: پانی فلاسک میں رہ جاتا ہے کیونکہ اس کا نقطہ کھولاؤ زیادہ ہے۔

نتیجہ: الکوحل اور پانی کے آمیزے میں سے الکوحل کو عمل کشید کے ذریعے الگ کر دیا گیا۔

اہم نکات

نکتہ

سپرٹ لیمپ کا شعلہ کم رکھیں۔

نکتہ

صراحی کا درجہ حرارت 80°C سے نہ بڑھنے دیں۔

نکتہ

کارک لگانے کے بعد صراحی کے منہ کو موم بتی سے اچھی طرح بند کریں۔

مختصر سوالات

سوال 1: عمل کشید سے کیا مراد ہے؟

جواب: وہ عمل جس میں کسی محلول کو گرم کر کے بخارات میں تبدیل کیا جاتا ہے اور پھر ان بخارات کو ٹھنڈا کر کے مائع حالت میں تبدیل کیا جاتا ہے، عمل کشید کہلاتا ہے۔

سوال 2: الکوحل کا کیمیائی فارمولا کیا ہے؟

C₂H₅OH

جواب: الکوحل کا کیمیائی فارمولا C₂H₅OH ہے۔

سوال 3: کشید شدہ پانی سے کیا مراد ہے؟

جواب: ایسا پانی جو عمل کشید کے بعد حاصل ہوتا ہے، کشید شدہ پانی کہلاتا ہے۔

سوال 4: پانی کا نقطہ کھولاؤ کیا ہے؟

جواب: پانی کا نقطہ کھولاؤ 100°C ہے۔

سوال 5: عمل کشید کے دوران درجہ حرارت کیوں مستقل رہتا ہے؟

جواب: الکوحل کے ابلتے دوران مکمل حرارت دی جاتی ہے جو بخارات میں تبدیل ہونے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اسے لیٹنٹ ہیٹ آف ویپورائزیشن کہتے ہیں، اس وجہ سے درجہ حرارت نہیں بڑھتا۔

کثیر الانتخابی سوالات

1. الکوحل کا نقطہ کھولاؤ کیا ہے؟
(a) 78°C
(b) 100°C
(c) 56°C
(d) 120°C
صحیح جواب: (a) 78°C
2. عمل کشید میں کون سا آلہ بخارات کو مائع میں تبدیل کرتا ہے؟
(a) فلاسک
(b) کنڈنسر
(c) تھرما میٹر
(d) ریسیونگ فلاسک
صحیح جواب: (b) کنڈنسر
3. پانی کا نقطہ کھولاؤ کیا ہے؟
(a) 78°C
(b) 100°C
(c) 56°C
(d) 120°C
صحیح جواب: (b) 100°C
4. کمرے کے درجہ حرارت پر الکوحل اور پانی میں سے کس کا ویپر پریشر زیادہ ہوگا؟
(a) الکوحل
(b) پانی
(c) دونوں برابر
(d) معلوم نہیں
صحیح جواب: (a) الکوحل
5. سمندر کے پانی سے خالص پانی کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟
(a) فلٹریشن
(b) عمل کشید
(c) عمل تصعید
(d) سینٹرفیوگیشن
صحیح جواب: (b) عمل کشید