ضروری سامان
Required Apparatus
- بیکر (250 ملی لیٹر)
- ٹرائی پوڈ سٹینڈ
- دھاگہ / ربڑ کا پچھلا
- سپرٹ لیمپ / بنسن برنر
- لوہے کی جالی
- فیوژن ٹیوب
- کیپلری ٹیوب
- تھرمامیٹر
- آئرن سٹینڈ
- لوہے کا چھلا
- کیمیائی اشیاء: ایسیٹون، پانی
طریقہ کار
Procedure
دیے ہوئے مائع (ایسیٹون) کو فیوژن ٹیوب میں ایک تہائی حصہ بھر لیں۔
فیوژن ٹیوب کو تھرمامیٹر کے ساتھ دھاگے سے اس طرح باندھیں کہ دونوں کے نچلے سرے برابر ہوں۔
ایک کیپلری ٹیوب (جو دونوں سروں سے کھلی ہو) فیوژن ٹیوب میں رکھیں۔
بیکر کو پانی سے بھر کر گرم کریں اور تھرمامیٹر کو اس میں اس طرح لگائیں کہ مائع والا حصہ پانی میں ڈوبا ہو۔
جب کیپلری ٹیوب سے بلبلے نکلنے شروع ہوں تو درجہ حرارت نوٹ کریں۔
مشاہدات
Observations
| نمبر شمار | نقطہ کھولاؤ |
|---|---|
| 1 | 56°C |
| 2 | 56°C |
| 3 | 56°C |
حساب کتاب
Calculations
اوسط نقطہ کھولاؤ:
اوسط = (پہلا مشاہدہ + دوسرا مشاہدہ + تیسرا مشاہدہ) / 3
اوسط = (56 + 56 + 56) / 3 = 168 / 3 = 56°C
نتیجہ: ایسیٹون کا نقطہ کھولاؤ 56°C ہے۔
مختصر سوالات
Short Questions
سوال 1: نقطہ کھولاؤ سے کیا مراد ہے؟
جواب: وہ درجہ حرارت جس پر مائع کا بخاری دباؤ بیرونی دباؤ کے برابر ہو جائے، نقطہ کھولاؤ کہلاتا ہے۔
سوال 2: ایسیٹون کا کیمیائی فارمولا لکھیں۔
جواب: ایسیٹون کا کیمیائی فارمولا CH₃-CO-CH₃ ہے۔
سوال 3: پہاڑی مقامات اور میدانی مقامات پر نقطہ کھولاؤ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
جواب: پہاڑی مقامات پر نقطہ کھولاؤ میدانی مقامات کی نسبت کم ہوتا ہے۔
سوال 4: اگر کسی مائع میں کثافتیں حل ہو جائیں تو اس کے نقطہ کھولاؤ پر کیا اثر پڑے گا؟
جواب: اگر مائع میں کثافتیں حل ہو جائیں تو اس کا نقطہ کھولاؤ بڑھ جاتا ہے۔
سوال 5: سمندری پانی کا نقطہ کھولاؤ کشید کیے گئے پانی سے زیادہ کیوں ہوتا ہے؟
جواب: سمندری پانی میں نمکیات حل شدہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا بخاری دباؤ کم ہو جاتا ہے اور نقطہ کھولاؤ بڑھ جاتا ہے۔