ضروری سامان
- والیو میٹرک فلاسک (100 cm³)
- شیشے کی پلیٹ (وارچ گلاس)
- قیف
- گلاس راد
- بیکر
- واش بوتل
- کیمیائی اشیاء: سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ، پانی
طریقہ کار
سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ کا مولر ماس معلوم کریں۔ NaOH = 23 + 16 + 1 = 40 g/mol
0.4 گرام سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ شیشے کی پلیٹ پر وزن کریں۔
سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ کو بیکر میں ڈال کر 50 cm³ کشید شدہ پانی میں حل کریں۔
محلول کو قیف کی مدد سے 100 cm³ والیو میٹرک فلاسک میں منتقل کریں۔
فلاسک کا حجم 100 cm³ کے نشان تک کشید شدہ پانی سے پورا کریں۔
حساب کتاب
مولیرٹی کا فارمولا:
دی گئی قیمتیں:
مولیریتی (M) = 0.1 M
حجم = 100 cm³ = 0.1 dm³
مولر ماس = 40 g/mol
حل:
کیمیائی فارمولا
سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ (کاسٹک سوڈا) – ایک مضبوط اساس
اہم نکات
فلاسک اور بیکر کو کشید شدہ پانی سے دھوئیں۔
وزن کرنے کے لیے شیشے کی پلیٹ استعمال کریں۔
فلاسک میں محلول ڈالنے کے لیے قیف کا استعمال کریں۔
محلول بنانے کے لیے کشید شدہ پانی استعمال کریں۔
مختصر سوالات
سوال 1: مولیرٹی سے کیا مراد ہے؟
جواب: محلول کے ایک ڈیسی میٹر کیوب میں موجود سولیوٹ کے مولز کی تعداد مولیریتی کہلاتی ہے۔
سوال 2: مولیرٹی کوکس سے ظاہر کیا جاتا ہے؟
جواب: مولیریتی کو M سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
سوال 3: کاسٹک سوڈا کیا ہے؟ اس کا کیمیائی فارمولا لکھیں۔
جواب: سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ کو کاسٹک سوڈا کہا جاتا ہے۔ اس کا کیمیائی فارمولا NaOH ہے۔
سوال 4: مولر ماس سے کیا مراد ہے؟
جواب: کسی مادے کے ایک مول کا وزن اس کا مولر ماس کہلاتا ہے۔ سوڈیم ہائڈرو آکسائیڈ کا مولر ماس 40 گرام ہے۔
سوال 5: سلوشن اور سٹینڈرڈ سلوشن میں کیا فرق ہے؟
جواب: سلوشن میں سولیوٹ کی مقدار معلوم ہونا ضروری نہیں ہوتا جبکہ سٹینڈرڈ سلوشن کی ارتکاز معلوم ہوتی ہے۔