ضروری سامان
Required Materials
- لوہ چون اور ریت کا آمیزہ
- مقناطیس
- شیشے کی پلیٹ یا چائنہ ڈش
- کاغذ
طریقہ کار
Procedure
لوہ چون اور ریت کے دیے ہوئے آمیزہ کی تھوڑی سی مقدار شیشے کی پلیٹ یا چائنہ ڈش میں ڈالیں۔
مقناطیس کو آمیزہ کے اندرگھما ئیں، لوہ چون مقناطیس کے ساتھ چپک جائیں گے۔
لوہ چون کے ذرات کو ہاتھ کی مدد سے مقناطیس سے کاغذ پر الگ کرلیں۔
اوپر دیے گئے عمل کو بار بار دہرائیں حتی کہ سارا لوہ چون علیحدہ ہو جائے۔
ریت اور لوہ چون کو مقناطیس کی مدد سے الگ الگ کر لیا گیا ہے۔
مختصر سوالات
Short Questions
سوال 1: ریت کا کیمیائی نام اور فارمولا لکھیں۔
جواب: ریت کا کیمیائی نام سلیکا (Silica) ہے اور اس کا فارمولا SiO₂ ہے۔
سوال 2: لوہ چون اور ریت میں سے صرف لوہ چون ہی مقناطیس سے کشش کیوں رکھتا ہے؟
جواب: لوہے کے ذرات مقناطیسی خصوصیات کے حامل ہیں جبکہ ریت مقناطیسی خصوصیات نہیں رکھتی، اس لیے مقناطیس پر بے اثر ہوتی ہے۔
سوال 3: عام زندگی میں استعمال ہونے والے پانی آمیزوں کے نام لکھیں۔
جواب: عام زندگی میں استعمال ہونے والے پانی آمیزے درج ذیل ہیں: شربت (پانی اور شکر کا آمیزہ)، کولا (پانی، چینی اور کاربن ڈائی آکسائڈ کا آمیزہ)، آئس کریم (دودھ، کریم اور شکر کا آمیزہ)۔