کیمسٹری جماعت دہم | کیمیائی توازن | مختصر سوالات 1-42

⚛️ کیمیائی توازن
جماعت دہم کیمسٹری (باب 9)

تمام مختصر سوالات (نمبر 1 تا 42) قانون عمل کمیت Kc کی تشریح
سوال نمبر 1
ریورسیبل ری ایکشن کی تعریف کریں۔
ایسے ری ایکشن جن میں پراڈکٹس دوبارہ ری ایکٹنٹس میں تبدیل ہو سکتے ہیں، ریورسیبل ری ایکشن کہلاتے ہیں۔ مثال: N2 + 3H2 ⇌ 2NH3
سوال نمبر 2
ریورسیبل ری ایکشن کی خصوصیات لکھیں۔
1. یہ ری ایکشن کبھی مکمل نہیں ہوتے۔ 2. دونوں طرف (آگے اور پیچھے) ری ایکشن ہوتا ہے۔ 3. متوازن حالت (equilibrium) قائم ہوتی ہے۔
سوال نمبر 3
ارریورسیبل ری ایکشن کی خصوصیات لکھیں۔
1. یہ ری ایکشن مکمل ہو جاتے ہیں۔ 2. صرف آگے کی سمت میں چلتے ہیں۔ مثال: دہن، تیزاب+دھات۔
سوال نمبر 4
ریورسیبل اور اریورسیبل ری ایکشن میں فرق واضح کیجیے۔
ریورسیبل: دونوں طرف چلتے ہیں، مکمل نہیں ہوتے۔ اریورسیبل: صرف ایک طرف، مکمل ہوتے ہیں۔
سوال نمبر 5
ریورسیبل ری ایکشن کی تعریف مثال سے کریں۔
ریورسیبل ری ایکشن وہ ہے جس میں پراڈکٹس دوبارہ ری ایکٹنٹس بنا سکیں۔ مثال: N2 + 3H2 ⇌ 2NH3
سوال نمبر 6
ایکوی لبریم کیا ہے؟
وہ حالت جب آگے اور پیچھے کی رفتار برابر ہو جائے اور concentrations میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔
سوال نمبر 7
ایکٹیو ماس (active mass) سے کیا مراد ہے؟
مولر کنسنٹریشن جسے [ ] بریکٹ سے ظاہر کرتے ہیں۔ یونٹ mol/dm³
سوال نمبر 11
Kc کی اہمیت لکھیں۔
سمت اور حد کی پیش گوئی کرتا ہے۔
سوال نمبر 12
Qc اور Kc میں کیا فرق ہے؟
Qc reaction quotient ہے (کسی بھی وقت)، Kc توازن پر۔
سوال نمبر 13
اگر Qc < Kc ہو تو کیا ہوتا ہے؟
آگے کی سمت میں ری ایکشن ہوتا ہے۔
سوال نمبر 14
اگر Qc > Kc ہو تو کیا ہوتا ہے؟
پیچھے کی سمت میں ری ایکشن ہوتا ہے۔
سوال نمبر 15
اگر Qc = Kc ہو تو کیا ہوتا ہے؟
ری ایکشن توازن میں ہے۔
سوال نمبر 16
Kc کی بڑی قدر کیا ظاہر کرتی ہے؟
پراڈکٹس زیادہ ہیں۔
سوال نمبر 17
Kc کی چھوٹی قدر کیا ظاہر کرتی ہے؟
ری ایکٹنٹس زیادہ ہیں۔
سوال نمبر 18
Kc کی درمیانی قدر کیا ظاہر کرتی ہے؟
ری ایکٹنٹس اور پراڈکٹس دونوں مناسب مقدار میں۔
سوال نمبر 19
ری ایکشن کی حد سے کیا مراد ہے؟
توازن قائم ہونے سے پہلے کتنا ری ایکشن ہوا۔
سوال نمبر 20
ری ایکشن کی سمت سے کیا مراد ہے؟
آگے یا پیچھے سمت میں ہونے والا ری ایکشن۔
سوال نمبر 21
قانون عمل کمیت کس نے پیش کیا؟
گلبرگ اور واگے (1869)
سوال نمبر 22
H2 + I2 ⇌ 2HI کے لیے Kc کا اظہار کریں۔
Kc = [HI]² / ([H₂][I₂])
سوال نمبر 23
N2 + 3H2 ⇌ 2NH3 کے لیے Kc کا اظہار کریں۔
Kc = [NH₃]² / ([N₂][H₂]³)
سوال نمبر 24
کیمیائی توازن کی شرط کیا ہے؟
آگے اور پیچھے کی رفتار برابر ہو۔
سوال نمبر 25
فعال ماس کی اکائی کیا ہے؟
mol dm⁻³
سوال نمبر 26
لاء آف ماس ایکشن کی تعریف کریں۔ (گلبرگ اور واگے 1869)
“کسی ری ایکشن کی رفتار ری ایکٹنٹس کے فعال ماس کے حاصل ضرب کے متناسب ہوتی ہے۔”
سوال نمبر 27
ایکٹو ماس کیا ہے؟ اس کا یونٹ بیان کریں۔
molar concentration، یونٹ mol dm⁻³۔
سوال نمبر 28
ایکٹو ماس اور ری ایکشن کے ریٹ میں کیا تعلق ہے؟
ریٹ ∝ فعال ماس کا حاصل ضرب۔
سوال نمبر 29
ایکوی لبریم کانسٹنٹ (Kc) کی تعریف کریں۔
متوازن مساوات میں پراڈکٹس اور ری ایکٹنٹس کے molar concentrations کا تناسب۔
سوال نمبر 30
یونی ریش اور ڈی یونی ریش کیا ہیں؟
یونی ریش = forward reaction، ڈی یونی ریش = reverse reaction.
سوال نمبر 31
ایکوی لبریم کانسٹنٹ کی اہمیت لکھیں۔
1. ری ایکشن کی سمت کا تعین۔ 2. ری ایکشن کی حد معلوم کرنا۔
سوال نمبر 32
ری ایکشن کی حد اور سمت کی پیش گوئی سے کیا مراد ہے؟
حد سے مراد: توازن تک کتنا ری ایکشن ہوا۔ سمت: آگے یا پیچھے۔
سوال نمبر 33
ری ایکشن کی سمت کی پیش گوئی کیسے کر سکتے ہیں؟
Qc اور Kc کا موازنہ کر کے۔
سوال نمبر 34
اگر Qc کی ویلیو Kc سے زیادہ ہو تو ری ایکشن کی سمت کیا ہوگی؟
پیچھے کی سمت (بائیں)
سوال نمبر 35
اگر Qc کی ویلیو Kc سے کم ہو تو ری ایکشن کی سمت کیا ہوگی؟
آگے کی سمت (دائیں)
سوال نمبر 36
اگر Qc = Kc ہو تو ری ایکشن کی سمت کیا ہوگی؟
توازن پر ہے، کوئی خالص تبدیلی نہیں۔
سوال نمبر 37
ری ایکشن کی حد کی پیش گوئی کیسے کی جا سکتی ہے؟
Kc کی قدر سے۔
سوال نمبر 38
Kc کی بڑی عددی ویلیو ری ایکشن کی حد کی کیا نشاندہی کرتی ہے؟
پراڈکٹس زیادہ ہیں، ری ایکشن تقریباً مکمل۔
سوال نمبر 39
Kc کی چھوٹی عددی ویلیو ری ایکشن کی حد کی کیا نشاندہی کرتی ہے؟
ری ایکٹنٹس زیادہ ہیں، پراڈکٹس بہت کم۔
سوال نمبر 40
اگر Kc نہ بڑی ہو اور نہ چھوٹی تو کیا ظاہر ہوتا ہے؟
ری ایکٹنٹس اور پراڈکٹس دونوں مناسب مقدار میں موجود ہیں۔
سوال نمبر 41
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ ری ایکشن نے توازن حاصل کر لیا ہے؟
جب Qc = Kc ہو جائے۔
سوال نمبر 42
ایسے ری ایکشن کی خصوصیات بیان کریں جو بہت جلد توازن کو پہنچ جاتا ہے۔
Kc بہت چھوٹی ہوتی ہے، ری ایکٹنٹس کی معمولی مقدار پراڈکٹ میں تبدیل ہوتی ہے، بہت جلد توازن آجاتا ہے۔ تقریباً تمام ری ایکٹنٹس موجود رہتے ہیں۔