پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انقلابی اقدام
داخلے کے وقت اور ہر سال طلبہ کی ذہنی صحت کا جائزہ لازمی ہوگا۔ جدید نفسیاتی اسکریننگ، تشخیص اور علاج کا موثر نظام لاگو کیا جائے گا۔
تمام میڈیکل کالجز میں شعبہ نفسیات اور کونسلنگ سینٹر کا قیام لازمی ہوگا۔ اساتذہ اور طلبہ کو ماہرین نفسیات تک رسائی حاصل ہوگی۔
ذہنی دباؤ کا شکار طلبہ اور فیکلٹی کو ماہر نفسیات سے ریفر کیا جائے گا، جس سے تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔